Sunday, April 21, 2019

وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس میں پرتپاک استقبال

وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی نے استقبال کیا ہے
وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی نے استقبال کیا ، دونوں رہنماؤں میں ملاقات جاری ہے اور دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعد آباد پیلس پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا، ایرانی صدرحسن روحانی نے وزیراعظم کااستقبال کیا، عمران خان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئے جبکہ انھوں نےگارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

گذشتہ روز زیر اعظم عمران خان کا ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے استقبال کیا اور انھیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا تھا۔

وزیراعظم نے مشہد میں حضرت امام رضا علیه سلام کےمزار پر حاضری دی اور خراسان کےگورنر سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئے: وزیراعظم عمران کی  ایران میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایران کا کردار فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Iy0QTm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times