Monday, April 1, 2019

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد کی وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سے ملاقات

سعودی وفد کی وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سے ملاقات
پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی تھی، اس حوالے سے اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، اور سعودی وفد نے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری اور وفاقی سیکرٹری مشتاق احمد سے ملاقات بھی کی ہے۔

سعودی اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے باضابطہ مذاکرات کے بعد عملی شکل دے گا، سعودی وفد نے پاکستانی عوام کے لئے سعودی ولی عہد کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uBGnnH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times