
تفصیلات کے مطابق شیلا جیکسن نے اپنے خط میں پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی نمائندہ برائے جنوبی ایشیا مقرر کیا جائے، امریکی خصوصی نمائندہ دوطرفہ مباحثے کی ابتدا کرکے باہمی تعاون کو فروغ دے۔
خط کے متن کے مطابق معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، خطے میں امن واستحکام کیلئے دونوں ملکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
دونوں ملکوں نے کئی مواقع پر امریکہ کی مدد کی، امریکی مداخلت کے باعث تنازع کے خاتمے سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، ٹرمپ انتظامیہ کی اس اہم سفارتی معاملے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
خط مں مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس میں چیئرپرسن پاکستان کاکس کی حیثیت سے معاملے پر پیشرفت کی منتظر ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IeN8os
0 comments: