Thursday, April 25, 2019

حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات
حسین اصغرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے چئیرمین نیب کی مشاورت سے تعیناتی کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، صدرعارف علوی نے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مشاورت سے حسین اصغرکی تعیناتی کی منظوری دی۔

حسین اصغرکا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ ہوئے، حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکےہیں۔

حسین اصغر نےوفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا، وہ اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر تقرری کرنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے چند روز قبل قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، انھیں فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔

نیب چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ، شواہد، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IRCrYp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times