
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ ملک کو امن واستحکام کا گہوارہ بنایا جاسکے۔
آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم بھارت کو خبردار کیاکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے جذبے اور حوصلے کو چیلنج نہ کرے۔
انہوں نے کہا ملک کے نوجوان حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بھی یہ واضح پیغام دیا کہ یہ پرانا نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YAYSqd
0 comments: