Saturday, April 20, 2019

غلام سرور خان کی وفاقی وزیر ہوابازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضا مندی

وفاقی وزیر غلام سرور خان
وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ قبول کرلیا۔

ذرائع کےمطابق وزارت پیٹرولیم سے ہٹائے گئے غلام سرور خان نے وفاقی وزیر ہوابازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان پیر یا منگل کو نئی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے کپتان ہیں، ان کا ہر فیصلہ قبول کرتا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کی وزارت کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق چلاؤں گا، عمران خان مجھے وزارت نہ بھی دیتے تو ان کا فیصلہ قبول کرلیتا۔

واضح رہےکہ کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں غلام سرور خان کو ناقص کارکردگی پر وزارت پیٹرولیم سے ہٹاکر وزارت ایوی ایشن دی گئی تاہم ابتدا میں انہوں نے وزارت کی تبدیلی کا وزیراعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا اور پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Iv3cST

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times