
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ،وہ 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر آبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسرو بختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔
عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ تقریب سےمرکزی خطاب کریں گے، فورم کےدوسرےسیشن سےوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، ۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کا سلسلہ 26اپریل سےشروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینا لوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں۔
وزیراعظم کےاعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکا کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے، گالہ پر فارمنسز بھی ہوں گی، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان ” ترقی کے نئےذرائع” کےموضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یو این ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سےون آن ون ملاقات 28اپریل کو ہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WcqaSh
0 comments: