Saturday, April 27, 2019

ایمنسٹی سکیم مسودہ پیر کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا

ایمنسٹی سکیم
ایمنسٹی سکیم پر تاحال مشاورت مکمل نہ ہو سکی، حتمی مسودہ پیر کو مکمل کر کے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ٹیکس شرح میں کمی، ریئل سٹیٹ سیکٹر کو بھی سکیم میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کے مسودے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی، جس کی وجہ مشاورت کا مکمل نہ ہونا ہے، ریئل سٹیٹ سیکٹر کو بھی ایمنسٹی سکیم میں شامل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، بے نامی اثاثے رکھنے والوں کو جاری نوٹس پر بھی چھوٹ دینے اور بے نامی مقدمات بھی سکیم میں لانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ایمنسٹی سکیم میں ٹیکس شرح میں کمی کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ ٹیکس جمع کرانے والوں کو تحفظ دیا جائے گا۔ ایمنسٹی سکیم کا حتمی مسودہ پیر تک مکمل ہوگا، جسے  آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V03F6k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times