Friday, April 19, 2019

پنجاب کے شہرگوجرخان کے قریب تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
ماڑی پٹرولیم نے راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے قریب خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی ماڑی پیٹرولیم نے گوجرخان کے قریب تیل کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں ون ویل سے خام تیل دریافت ہوا ہے جو کہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V9diPr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times