
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا. ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ 40 سے زائد انڈسٹریز میں بھی ترقی کریں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنا میرے لئے سب سے بڑا ٹارگٹ ہے، ہاؤسنگ منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، کم آمدن افراد کے لئے قرضوں کی اسکیم کو بھی آسان بنائیں گے۔
وزیرخزانہ ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ریوالونگ فنڈ مختص کیا ہے، ماضی کے حکمران تڑپ رہے ہیں کہ کہیں پاکستان ترقی نہ کر جائے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد ڈال رہے ہیں، جو قائد اعظم اور شاعر مشرق کی خواب کی تعبیر ہوگا۔
یاد رہے کہ آج وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غربت کے خاتمے، صحت انصاف اسکیم سے متعلق اشتہاری مہم اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے اشتہاری مہم شروع کرنے منظوری دے دی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PfQwQg
0 comments: