Wednesday, April 3, 2019

وزیراعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے: فیصل واوڈا

وزیراعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے: فیصل واوڈا
وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیرعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیم کے لیے بہت اچھا کردار رہا، مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد پر ان کو بلائیں گے، حکومت کو وراثت اور جہیزمیں لمبے چوڑے قرضے ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاق نے پانی سے متعلق جو بھی کرنا ہوگا کرے گا، مہمند ڈیم کا کام شروع کرا چکے ہیں، وزیراعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، حب ڈیم سے پانی کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کشمیرکےعوام بھی ہمیں باقی پاکستان کی طرح عزیز ہیں، سندھ میں غیرقانونی ٹینکرز مافیا کیخلاف کارروائی کریں گے، آزادکشمیر کے لیے سیاست سے بالا ہوکر کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا آج ہم نے آزادکشمیر ہائیڈل پروجیکٹ کا مسئلہ حل کردیا، آزادکشمیر سے بھی ایک روپے 10پیسے فی یونٹ پیسے لیں گے، نیلم جہلم سے بجلی کی پیداوار 103فیصد جو استعداد سے زیادہ ہے، آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے، ہم سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا آزادکشمیر کو پہلے70 کروڑ روپے پرافٹ ملتا تھا، اب11 ارب روپے ملیں گے، اضافی پرافٹ ملنے سے پیسے آزادکشمیرکی فلاح پرخرچ ہوں گے، کوہالہ ہائیڈرو پروجیکٹ کا ازسرنو ڈیزائن بنانا ممکن نہیں، پروجیکٹ کے کچھ مسائل سنجیدہ ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم کےبعدپانی بھی صوبائی معاملہ ہے، حب ڈیم سے متعلق کچھ شکایات آرہی ہیں، جلد دورہ کروں گا، سندھ حکومت کےساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کھلے دل سے کہا مل کرمسائل حل کریں گے۔

وفاقی وزیرآبی وسائل نے کہا غیرقانونی ہائیڈرینٹس سےمتعلق مشترکہ چھاپوں پراتفاق ہوا، مشترکہ نہ ہواتوچھاپہ مارنے کے لیے میں اکیلے کافی ہوں، سیلاب کے خطرے سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیاہے، وفاقی حکومت تیار ہے اور مانیٹرنگ سسٹم بنایاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا ویں ترمیم میں اچھی چیزیں ہیں لیکن بہتری کی گنجائش ہے، انسان کے بنائے ہوئے قوانین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، پانی کےمسئلے پر وفاق اورصوبوں میں اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیم کے لیے بہت اچھا کردار رہا، ڈیمز کی تعمیر صرف فنڈ سے ممکن نہیں ہے، مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا، جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جسٹس(ر)ثاقب نثار کومہمند ڈیم سنگ بنیاد پر بلائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ حکومت نے قرضوں کا جو بوجھ چھوڑا انشااللہ ختم کریں گے، حکومت کو وراثت اور جہیز میں لمبے چوڑے قرضے ملے، جن قرضوں کا سود دے رہے وہ پی ٹی آئی نے نہیں لیے، حکومت عوام کو ہر معاملے پر اعتماد میں لے رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ذاتی طور پر اٹھارویں ترمیم کے بعض نکات پراعتراض ہے، اولین ترجیح عوامی مسائل کا ہنگامی بنیادوں پرحل ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ عوامی مسائل پر بلاتفریق تعاون ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UflptS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times