
تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقتول سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس کو اندھا قتل قرار دے کر داخل دفتر کر دیا ہے۔
اس کیس میں 5ماہ سے پولیس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی، گزشتہ ماہ پولیس نے مقتول کے سیکریٹری احمد شاہ کو گرفتار کیا تھا مگر جسمانی ریمانڈ کے دوران کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے گرفتار ملزم کو ڈسچارج کر دیا۔
پولیس نے اس اندھے قتل کیس میں 16 مختلف افراد کے مختلف ٹیسٹ فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے مگر ان سب کی رپورٹیں بھی منفی قرار پائی ہیں جس کے باعث یہ قتل کیس داخل دفتر کر دیا گیا ہے، تاہم اعلیٰ سطحی پولیس ٹیم اس کی انکوائری جاری رکھی گی، نامعلوم ملزمان نے 2نومبر2018 کو مولانا سمیع الحق کو ان کی راولپنڈی کی رہائش گاہ میں شہید کر دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Zh6G0v
0 comments: