Sunday, April 14, 2019

اب ہوں گے فیصل قریشی ’بادشاہ‘ اور ایمان علی ’بیگم‘

اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ ایمان علی
اداکار فیصل قریشی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے شوبز میں اپنی ایک کامیاب پہچان بھی بنالی ہے، تاہم اب وہ کیریئر کے اس موڑ پر کچھ نیا کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

فیصل قریشی بہت جلد ایک ویب سیریز کے ساتھ ڈجیٹل دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

وہ اپنی پہلی ویب سیریز میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جو رافع راشدی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

اس ویب سیریز کا نام ’بادشاہ بیگم‘ رکھا گیا ہے۔

فیصل قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ابھی ہم نے اس سیریز پر کام کرنا شروع کیا ہے، اس کے اسکرپٹ اور کرداروں پر کام کیا جارہا ہے، میں بہت پرجوش ہوں، ایمان اور میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، جبکہ اس سیریز کی کاسٹ میں گوہر رشید اور عمران اشرف بھی موجود ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’اس سلسلے میں ہم لوگ کافی عرصے سے بات کررہے تھے لیکن آخر کار اب اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے اور میں بےحد خوش ہوں‘۔

ویب سیریز ’بادشاہ بیگم‘ بھائی بہنوں کے درمیان جھگڑوں کی کہانی ہے، اس میں خاندانی سیاست، صنفی تفریق اور مردوں کی حکومت دکھائی جائے گی۔

فیصل قریشی کا کردار اس سیریز کا ولن ہوگا۔

اس ویب سیریز کا اسکرپٹ سجی گل نے تحریر کیا ہے۔

رپورٹس ہیں کہ اس کی ریلیز رواں سال اکتوبر کے بعد ہوگی، تاہم فی الحال اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UgMlVl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times