
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔
زلمے خلیل ذاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیاہے۔ زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا چھ روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ پاکستان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماؤں کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OSkNo7
0 comments: