
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں واقع سو کلیجی ہری مندر میں 11 اپریل کو ہونے والے مذہبی تہوار کو منانے کے لیے پہنچنے والے 150 کے قریب ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
اطلاعات کے مطابق ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقام تک پہنچے جہاں بارشوں کے بعد اچانک سیلاب آگیا، پانی کے تیز بھاؤ میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے ایک یاتری کی ہے۔
ہندو یاتریوں نے بلوچستان حکومت سے مدد کی اپیل کی تو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر کو فوری مدد کی ہدایت کی۔
صوبائی مذہبی امور دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کے 10 سے زائد اونٹ سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ انہیں اس وقت شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں پھنسے 100 سے زائد افراد سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VFkGiA
0 comments: