Tuesday, April 23, 2019

بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس کارپوریشن کیساتھ قرض کا معاہدہ

اقتصادی امور ڈویژن نے تیل اور ایل این جی کی درآمد
اقتصادی امور ڈویژن نے تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ 55 کروڑ ڈالر سے زائد قرضے کا معاہدہ کیا ہے۔

دستخطوں کی تقریب پیر کے روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی شرکت کی۔پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ قرضے کی اس سہولت سے استفادہ کریں گے۔

یہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تجارتی فنانس کا حصہ ہے جو ITFC نے اس سال فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں ITFC کے ساتھ ایک معاہدہ گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا جس کے تحت تین سال کی مدت میں کارپوریشن ساڑھے چار ارب ڈالر فراہم کرے گی۔

اس سہولت سے ملک کے تیل اورگیس کے درآمدی بل کی ادائیگی میں مدد ملے گی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W0dsFP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times