Friday, April 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان اورکزئی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے، وزیر اعظم آج پشاور کا دورہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورکزئی پہنچ گئے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اورکزئی کےعلاقے کلایہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، ضلع اورکزئی میں کسی وزیر اعظم کا 25 سال بعد یہ تیسرا دورہ ہے۔

وزیر اعظم اس سے قبل شوکت خانم اسپتال حیات آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اینکالوجی ریڈی ایشن سروسز کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو قبائلی علاقوں کے انضمام سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KQvV6D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times