Saturday, April 6, 2019

حفیظ الرحمان کی گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

حفیظ الرحمان کی گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

گلگت میں محکمہ تعمیرات کی ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہرقیمت پر کام کا معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعلی نے محکمہ ورکس کو ہدایت کی کہ وہ گلگت، غذر شاہراہ اور گلگت کی ملحقہ سڑکوں کی مرمت کاکام شروع کرے۔

انہوں نے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گلگت واٹر کمپلیکس کا آزمائشی منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UmAx8Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times