Tuesday, April 16, 2019

گزشتہ دو سالوں میں ٹریفک حادثات میں 91 افراد کی موت ہوئی

2017ء میں 46 افراد لقمۂ اجل بنے جبکہ 2018ء میں 45 افراد زندگی سے منہ موڑ گئے
راس الخیمہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 91 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران 46 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر زندگی سے محروم ہو گئے جبکہ 2018ء کے دوران ٹریفک حادثات کے باعث موت کے منہ میں جانے والوں کی گنتی 46 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کیپٹن حماد علی ال صحیحی نے بتایا کہ 2017ء کے دوران شیخ محمد بن زائد روڈ پر ٹریفک حادثات کے دوران 9اموات ہوئیں۔

2017ء کے دوران ایسے جان لیوا حاد ثات جن میں خواتین ڈرائیورز بھی ملوث تھیں، اُن کی تعداد 6 تھی، جبکہ 2018ء میں ایسے واقعات کی تعداد 2 ریکارڈ کی گئی۔

2017ء میں ایسے جان لیوا حادثات جن میں اماراتی ڈرائیورز ملوث تھے، ان کی تعداد13 تھی، جن کے نتیجے میں13 افراد جان سے گئے۔جبکہ 2018ء میں 16 افراد اس نوعیت کے حادثات میں دُنیا سے چلے گئے۔

2017ء میں خراب موسم کے باعث جان لیوا حادثات کی گنتی 2تھی، جبکہ گزشتہ سال اس کے باعث دو افراد کی ہلاکت ہوئی۔2017ء کے دوران 23 جان لیوا حادثات صبح کے اوقات میں رُونما ہوئے جبکہ 2018ء میں ایسے واقعات کی گنتی 20 ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ تر حادثات کا باعث تیز رفتاری تھی۔

پولیس کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات کو روکنے کی خاطر بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XjSoup

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times