تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا نظر ثانی درخواست پرفیصلے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی توناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا چھ ہفتوں کی مدت سات مئی کو ختم ہورہی ہے، چھبیس مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے۔ اُس درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔
دائر درخواست میں کہا گیا امید ہے سپریم کورٹ سے نطر ثانی کی استدعامنظور ہوجائے گی۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی جانب سے مستقل ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، متفرق درخواست میں ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے بھی شامل کی گئی جبکہ درخواست کے ساتھ اضافی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کر دی تھی اور سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔
نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا کہ حکم نامے میں کہا گیا تھا ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے لیکن علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں علاج کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GKRujL
0 comments: