Tuesday, April 2, 2019

قومی احتساب بیورو نے 6 نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سی ای اواومنی گروپ عبدالمجید غنی سمیت 6 ریفرنس کی منظوری دے دی، ملزمان پرمن پسند افراد کو پانی فراہمی اسکیموں کاٹھیکہ دینے کا الزام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 6 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں سی ای اواومنی گروپ عبدالمجید غنی کے خلاف ریفرنس شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں سابق ایڈمنسٹر کے ایم سی محمدحسین اوردیگر کے خلاف اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 7 ایکڑ اراضی ریگولر کرنے پرریفرنس کی منظوری دی گئی۔

چئیرمین نیب نے سی ڈی اےافسر غلام سرور سندھو، سابق سیکریٹری ورکرز ویلفیئر افتخار رحیم، سابق سیکریٹری اسپیشل اعجاز احمد اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر من پسند افراد کو پانی فراہمی اسکیموں کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہیں۔

یاد رہے اجلاس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں تیار مزید تین ریفرنسز نیب ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوئے تھے، تینوں ریفرنسز نیب راولپنڈی کی جانب سے بھجوائے گئے ، ریفرنسز موصول ہونے پر آپریشن ڈویژن نے چھان بین کی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار نجم زمان اور حسن علی میمن سمیت پانچ ملزمان کو بھی ریفرنسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ ہماری وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کے پروپیگنڈے کو رد کرتا ہوں، نیب ایسااقدام کیوں اٹھائے گا، جس سے ملکی معیشت برباد ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا بیوروکریسی اگرفیصلے نہیں کرے گی، تو ہم آگے کیسے چلیں گے، بیوروکریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت صرف پالیسی بناتی ہے، عمل درآمد بیوروکریسی کا کام ہے، ہماری وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کے پروپیگنڈے کو رد کرتا ہوں، شواہد سے ثابت کروں گا، جو میں کررہا، ہو وہ درست ہے،1435 نیب ریفرنسزمیں فقط چند درجن ہی بیوروکریٹس شامل ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہناتھامیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OGLcFn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times