Friday, April 19, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اتوار سے جاپان کا 4 روزہ دورہ کریںگے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اتوار سے جاپان کا چار روزہ دورہ کریںگے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اتوار سے جاپان کا چار روزہ دورہ کریںگے ۔

جاپان میں قیام کے دوران وزیرخارجہ اپنے جاپان کے ہم منصب اور دوسری شخصیات سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریںگے ۔

وزیرخارجہ جاپان میں پاکستانی برادری اور نمایاں صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جاپان کے عالمی امور کے ادارے میں جاپان کے دانشوروں، ماہرین تعلیم اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریںگے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی اور تعاون پر مبنی پائیدار تعلقات قائم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ کے دورے سے باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ مفاد میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2v9seOX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times