Friday, April 12, 2019

پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، نعمان محمود، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دے رہے ہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

یاد رہے دسمبر 2018 میں پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اکتوبر میں بھی پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کورکمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیوتعینات کیا گیا تھا۔

خیال رہے پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2v0c9uP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times