Wednesday, April 3, 2019

شاہد آفریدی کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی 30 اپریل کو ہوگی

پاکستان کے مایا ناز سابق کرکٹر شاہد آفریدی
پاکستان کے مایا ناز سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی سوانح حیات پر لکھے جانے والی کتاب ’گیم چینجر‘ کی تقریب رونمائی 30 اپریل کو ہوگی۔

شاہد آفریدی کا شمار کرکٹ کی دنیا کے مشہور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں اُن کے مداح لالا اور بوم بوم آفریدی کے نام سے پکارتے ہیں۔ کرکٹ نگری کے اس بے تاج بادشاہ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے اور ان کا شمار ٹی 20 کے بہترین کھلاڑیوں میں بھی ہوتا ہے۔ تاہم آفریدی کی پوری زندگی کو کتاب کی شکل میں ڈھالنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شاہد آفریدی کی سوانح حیات پر لکھے جانے والی کتاب کا نام ’گیم چینجر‘ ہے اور یہ نام بھی آفریدی کی زندگی میں ہونے والے اُتار چڑھاؤ کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ جسے معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے طویل تحقیق اور مشاہدات کے بعد تحریر کیا ہے۔ ان کی یہ کتاب کی تقریب رو نمائی رواں ماہ 30 اپریل کو ہوگی۔

کتاب میں شاہد آفریدی کا کرکٹ سے بے انتہا لگاؤ اور کرکٹ کیریئر کے دوران پیش آنے والے اسکینڈل اور متنازع معاملات کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جب کہ کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 16 سال کی عمر میں انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع کیسے ملا اور انہیں بہترین کرکٹر بنانے میں سب سے زیادہ کون مددگار ثابت ہوا۔

شاہد خان آفریدی کا اپنی کتاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بے تحاشہ انٹرویو دیئے متعدد ٹی وی شوز میں شرکت کی لیکن میری اس کتاب میں آپ سب وہ سب کچھ جان سکیں گے جس کا میں نے اس سے قبل کبھی کھل کا اظہار نہیں کیا۔ جب کہ میری یہ کتاب نہ صرف میرے مداحوں کے لئے ہے بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FNFRby

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times