
سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ایک بار پھر نیب راولپنڈی میں پیش۔ نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو جوائنٹ وینچر کیس میں طلب کیا تھا۔ فریال تالپور کی نیب میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
نیب دفتر پہنچنے پر خواتین اہلکاروں نے فریال تالپور کا استقبال کیا اور ان کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کیا۔دوران تفتیش خواتین اہلکاروں کو خصوصی طور پر فریال تالپور کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹے تک فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد بائیس سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فریال تالپور سے پندرہ روز میں جواب طلب کرتے ہوئے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IpsgLg
0 comments: