
قومی احتساب بیورو لاہور نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔ حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہو کر دو گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اپنے اثاثہ جات کا نامکمل ریکارڈ لے کر نیب کے روبرو پیش ہوئے، اور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے نیب ٹیم کے سوالات پر حمزہ شہباز ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔
نیب ٹیم کے مطمئن نہ ہونے پر حمزہ شہباز کو سولہ اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X7c98a
0 comments: