
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیبل آپریٹرز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، کیبل آپریٹرز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہم کیبل آپریٹرز کے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا ملک میں بھارتی ٹی وی چینلزدکھانےکی اجازت نہیں، بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کیبل آپریٹرز پاکستانی چینلز کو آگے لیکر آئیں۔
محمد سلیم بیگ نے کہا کیبل ایسوسی ایشن نےآخری بارسبسکرپشن فیس میں کمی کا مطالبہ کیا تھا، کیبل آپریٹرز کی سالانہ فیس میں کمی کردی ہے، سالانہ فیس 24روپے سے کم کرکے 12روپے کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا نومبر تک پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانچ ہو جائے گا اور دسمبر تک مارکیٹ میں آجائے گا ، جو کیبل آپریٹرز بھارتی چینل دکھائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کیبل آپریٹر سے درخواست ہے ہم سے تعاون کریں ہم آپ سے کریں گے۔
گذشتہ روز چیئرمین پیمرا نے کہا تھا بھارتی چینل کے خلاف مہم میں 15ہزار آلات ضبط کیے گئے ، بھارتی چینلز کے خلاف مہم کو پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، نومبر تک مقامی ڈی ٹی ایچ متعارف کرادیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IgdTbO
0 comments: