Tuesday, April 9, 2019

شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ

شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی
لاہور کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر قومی ادارہ احتساب (نیب) کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرفتار کیے گئے شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق عرف چینی شہباز شریف کی فیملی کا فرنٹ مین ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ مشتاق عرف چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی، ملزم سے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کرنی ہے، نیب نے عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے مشتاق عرف چینی کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ مشتاق چینی کو گزشتہ روز بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ محمد مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا تاہم اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر اسے آف لوڈ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی اور حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر روپوش ہوگیا تھا۔

مشتاق چینی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے تھے جس کے مطابق ملزم نیب کو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر 60 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ رمضان شوگر مل سے نکاسی کے لیے نالے کا جعلی سروے کروانے کا بھی الزام ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GcnzB1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times