
شہناز بیگم بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکا میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔
شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔
شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TqFuZe
0 comments: