Saturday, March 23, 2019

مفتی تقی عثمانی پر حملہ: پولیس کی تحقیقات جاری، اس حوالے سے کچھ کڑیاں ملیں

آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں
آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، کل کچھ کڑیاں ملی ہے جو فی الحال میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید پڑھئے: کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات، مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ

آئی جی سندھ نے کہا کہ جلد سیف سٹی منصوبہ لایا جائے گا، ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور قوانین کی پاسداری کرنی ہے۔

ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کا ایک اہل کار شہید ہوا، سندھ پولیس کے شہید اہل کاروں کی تعداد ڈھائی ہزار ہے، شہید اہلکاروں کیلئے سب سے اچھا پیکج سندھ حکومت دیتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cx5JHS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times