
تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آج ایک اور بڑی پیشی ہوگی، نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔
تحریری سوال نامہ بھی دیا جائے گا، مرادعلی شاہ کا بیان ڈی جی نیب عرفان منگی خود ریکارڈ کریں گے۔
دریں اثنا ڈی جی نیب نے انتظامیہ کو سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے 20 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگرملز کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر طلب کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےاومنی گروپ کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملے پر بھی تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FsXMUq
0 comments: