Wednesday, March 20, 2019

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کا فیصلہ

سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے
سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر چیک ریپبلک سفارت خانے کی ڈپٹی سیکرٹری بھی موجود تھیں۔

عدالت نے غیر ملکی ماڈل کے خلاف 12 مارچ کو محفوظ کردہ فیصلہ سنایا جس کے مطابق ماڈل ٹریزا کو 8 سال، 8 ماہ قید اور ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا کی ہیروئن اسمگل کرنا ثابت کردیا تاہم ماڈل ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمہ کو حق دیا گیا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔

عدالت نے شریک ملزم شعیب کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر اسے بری کردیا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خاتون کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا، غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے تین اشتہاری ہیں اور شعیب نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ufili8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times