Sunday, March 24, 2019

پاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اورپاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارہ گرانے کیلئے ایف 16 طیارہ استعمال نہیں بلکہ پاکستان میں تیارکردہ جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔ پاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورسمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ثالثی کیلئے روسی کردارکو خوش آمدید کہے گا، افغان امن عمل میں بھی روسی کردارکو سراہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HBHRqJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times