Monday, March 18, 2019

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف
سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو احتساب عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ یہ سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TRbdqL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times