Tuesday, March 5, 2019

اکثر تارکین وطن کو مشرقی جرمن صوبوں میں آباد کرنے کی تجویز

اکثر تارکین وطن کو مشرقی جرمن صوبوں میں آباد کرنے کی تجویز
ایک نئے مطالعے کے مطابق جرمنی کے مغربی حصے کے مقابلے میں مشرقی حصے میں پیداوار اور تنخواہوں کی شرح بیس فیصد کم ہے۔ جرمنی کے اتحاد کے تیس برس بعد بھی ان دونوں حصوں میں پایا جانے والا یہ خلا میں ایک بحث کا باعث بن سکتا ہے۔

شہر ہالے میں قائم انسٹیٹیوٹ برائے اقتصادی تحقیق IWH کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مشرقی اور مغربی حصوں میں اقتصادی پیداوار اور تنخواہوں میں فرق نمایاں ہے۔

ناقدین کے مطابق دیوار برلن کے انہدام کے تقریباﹰ تیس برس بعد بھی ایسی صورتحال اس بحث کا باعث بن سکتی ہے کہ وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے ملک کے ’نئے‘ مشرقی صوبوں کو دیا جانے والا ’یک جہتی ٹیکس‘ روک دینا چاہیے۔

اس فنڈ کا مقصد سابقہ مشرقی جرمنی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا اور وہاں مقامی باشندوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

نوّے کی دہائی میں جرمنی کے مشرقی حصے میں ترقیاتی کاموں کی خاطر وفاقی حکومت نے دو ٹریلین یورو کی سرمایہ کاری کی۔ تاہم اس کے باوجود مشرقی جرمن علاقوں کی اقتصادی صورتحال مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔

IWH کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پانچ سو بڑی کمپنیوں کے ترانوے فیصد صدر دفاتر ابھی تک مغربی جرمن علاقوں میں ہی واقع ہیں۔ یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ مشرقی جرمن حصے میں فعال کمپنیاں مغربی جرمن علاقوں میں قائم کمپنیوں کے مقابلے میں بیس فیصد کم پیداوار دیتی ہیں۔

اس رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی جرمن علاقوں میں تنخواہوں کی شرح بھی بیس فیصد کم ہے۔ اس رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اپنے کارپوریٹ صدر دفاتر مشرقی جرمن علاقوں میں منتقل کر دیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقوں میں ہنر مند افراد کی کمی ہے، اس لیے مہاجرت اختیار کرنے والے ہنر مند افراد کو برلن کے علاوہ دیگر مشرقی جرمن شہروں میں آباد کیا جائے۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی دو حصوں میں منقسم ہو گیا تھا۔ کیمونسٹ مشرقی جرمنی (جی ڈی آر) تب سوویت یونین کے اثر و رسوخ میں تھا۔ جنگ کے خاتمے کے 45 برس بعد مغربی جرمنی نے نمایاں اقتصادی ترقی کی جبکہ دوسری طرف مشرقی جرمنی دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا تھا۔

دیوار برلن کے انہدام کے بعد نوے کی دہائی میں جب جرمنی کا اتحاد ہوا، تو مشرقی حصے میں اقتصادی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے ترتیب دیے گئے۔ اس مقصد کی خاطر نئے مشرقی جرمن صوبوں کے لیے اوسطاﹰ سالانہ بنیادوں پر تقریباﹰ سو بلین یورو کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ITJvW6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times