Sunday, March 10, 2019

چینل ٹی سیریز کا پاکستانیوں نے بینڈ بجا دیا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف محاذ کھول لیا ہے
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب کے چینل ٹی سیریز کو ان سبسکرائب کرنے کی مہم چل پڑی ہے اور یہ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹی سیریز وہی یوٹیوب چینل ہے جس نے پلوامہ حملے کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر موجود پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے تمام گانے ہٹادیے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین (#UnsubscribeTSeries) کے ہیش ٹیگ کے تحت پاکستانیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس چینل کو ان سبسکرائب کریں تاکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوب چینل نہ بن سکے۔

خیال رہے کہ ٹی سیریز یوٹیوب کا دوسرا بڑا چینل ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 53 ہزار 445 ہے۔

یوٹیوب کا سب سے بڑا چینل پیوڈی پائی ہے جو گیمنگ سے متعلق ہے اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار 168 ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NUrXI1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times