
توانائی ڈویژن کے وزیرعمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ رواں سال کے آخرتک کم کرکے دوسوپچیس ارب روپے تک لایا جائے گا۔
توانائی ڈویژن کے وزیرعمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اس وقت گردشی قرضہ چھ سوتین ارب روپے ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے گزشتہ تین ماہ میں بجلی کے شعبے کے ریونیو میں چالیس ارب روپے کااضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بجلی چوری کی روک تھام کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CEMV9D
0 comments: