Friday, March 15, 2019

پی ایس ایل فور: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ
پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر 2 میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آج کا میچ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر 2 ہونے کی وجہ سے زلمی کو کوئٹہ سے شکست کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایک اور موقع ملا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JhxLg4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times