
پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے پاکستان اورعالمی بینک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم نے 50 لاکھ گھر 5 سال میں بنانے کا فیصلہ کیا، پہلے پاکستان میں کسی نے اس طرح کا فیصلہ کیا، پاکستان میں ایک کروڑگھروں کی ضرورت ہے، ہم اسٹیٹ بینک کی مدد سے ہاؤسنگ اسکیم کی تیاری کررہےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ایک باریہ پراجیکٹ شروع ہوگیاتواس میں ہرسال اضافہ ہوگا، درخت لگانےکامنصوبہ شروع ہواتوپہلےدوسال انفرااسٹرکچرمیں وقت لگا، بعد میں 3سال کی ہماری رفتارکو عالمی اداروں نےسراہا ، ہماری پوری کوشش ہےکہ نجی سیکٹراس منصوبے میں حصہ لے۔
عمران خان نے کہا ہاؤسنگ ایساسیکٹرہےجس سے40صنعتیں منسلک ہیں، ایک غریب آدمی کےپاس کبھی پیسہ نہ آتاکہ گھربناسکے، اب تک صرف ایلیٹ کاپاکستان ہی بناہےکوئی بھی سیکٹراٹھالیں، تعلیم ہو، رہائش ہو یا علاج سب کچھ ایک چھوٹے سے طاقتور طبقے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ ایک ایسی رہائشی اسکیم ہے، جس سےغریب فائدہ اٹھاسکیں گے، ٹیکس ہم نہیں دیتےلیکن چیئریٹی میں ہم سب سے اوپر ہیں، جب ہم اسکیم شروع کریں گےتولوگ ہمارےساتھ تعاون کریں گے، اسلام آباد میں کون غریب اپناگھربناسکتاہے۔.
وزیراعظم نے کہا بناسہولتوں کےکچی آبادیاں ہیں جن کےلیےکوئی پالیسی نہیں، اشرافیہ اپنی آبادیوں کےگرددیواربناکران کوالگ کردیتی ہے، پاکستان میں فیصلہ کیاہے کہ بلندعمارتوں میں رہائش کوفروغ دیاجائے، کوشش ہےزراعت کےلیےزمین دستیاب رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا ایئرپورٹ کےعلاقوں کوچھوڑکرکوشش کریں گے بلندعمارتوں کوفروغ دیں، اسلام آبادمیں500ارب کی زمین سےقبضےچھڑوائےہیں، غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی، سی ڈی اےکی ملی بھگت سےقبضہ کی گئی زمینیں واگزارکرائیں ، سرکاری زمینوں کوذاتی ملکیت سمجھ کر قبضےکرائےگئے، سرکاری زمینوں پرتجارتی سرگرمیوں کوفروغ دیں گے۔
انھوں نے مزید کہا رہائشی اسکیم کو قبائلی علاقوں میں بھی لےکرجائیں گے، گھرحکومت نےنہیں بنانےصرف نجی سیکٹرکوسہولتیں دینی ہیں، نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں بلکہ چین سےبھی بہت اچھاردعمل آیاہے، حکومت خالی سرکاری زمینوں کاپوچھ رہی تھی توسرکاری افسرچھپارہےتھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U0xFOV
0 comments: