Wednesday, March 20, 2019

ایف آئی اے نے دوکروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، دوکروڑساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جےآئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں، ایف آئی اے کی اس اہم کارروائی میں حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں بلاول بھٹو آصف علی زرداری کے ساتھ آج نیب میں پیش ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WfbHo9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times