Wednesday, March 20, 2019

گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا

امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے
امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست تو ذمے دار نہیں ہیں مگر ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔

امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YbyWRx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times