Monday, March 4, 2019

بھارت، اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے، انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ناکام بنا دیا

بھارت، اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے
بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، بھارت کو پیغام دیا گیا پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کو بھارت کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی ہیں، بھارت کے ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق دوست ممالک سے معلومات شیئر کی جا چکی ہیں، پاکستان نے دوست ملکوں اور عالمی طاقتوں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امن چاہتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بھارت کے دو ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائے گئے، دنیا کی اہم شخصیات پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں ہے تاہم دونوں ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیز کا رابطہ برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پروازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EuMnTP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times