Wednesday, March 27, 2019

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
 آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں شام چار بجے ابوظہبی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ قومی ٹیم کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ شکست کی صورت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لے گی۔

کینگروز نے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں فتح حاصل کر کے 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اس لئے سیریز بچانے کیلئے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور جنید خان اور عثمان شنواری کو آج موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fu3Iwv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times