Sunday, March 31, 2019

اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خورشید شاہ اپنے اعمال کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور ذوالفقار بھٹو کے ناموں کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے اداروں میں میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگایا، جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CKZ2lu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times