Thursday, March 14, 2019

کرتار پور راہداری؛ ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ بھارت جارہے ہیں: دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان وفد کا جانا بھارت سے مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے۔ ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پر پاکستان وفد کا جانا بھارت سے مثبت ہمسائیگی کی طرف پہلا قدم ہے، اور پاکستانی وفد کا جانا وزیراعظم عمران خان کے کرتارپور وژن اور کرتارپور اسپرٹ کا عکاس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے دہلی جانا تھا لیکن بھارتی حکومت کی درخواست پر واہگہ اٹاری پر مذاکرات ہورہے ہیں یہ ملاقات کرتارپور پر ہونے والی ملاقاتوں کا پہلا سلسلہ ہوگی، پاکستان کاُوفد جامع ہے جس میں تکینکی اور سول، دونوں کی نمائندگی ہے، ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T6HV2F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times