Wednesday, March 6, 2019

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیراعظم کے دورہ تھرپارکر اورعلاقے کے عوام کے لیے پیکج پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ بھی کیا۔

گورنر سندھ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UimlK6

0 comments:

Popular Posts Khyber Times