
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کے الزامات اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، شہباز گل نے ایک بار پھر میاں نواز شریف کو تمام سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے کہا ہے تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا، تو جیل کے باہرکھڑی ہوجاؤں گی اور جب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جائےگی جیل کے باہرکھڑی رہوں گی۔
اس پر ردعمل میں شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، انھیں پانی، ٹینٹ سمیت تمام سہولتیں فراہم کردیں گے، دھرنے میں حسن، حسین تو نہیں ہوں گے، مگر میں ضرور آؤں گا، البتہ یوم دفاع پر دھرنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ آج نواز شریف صاحب کا بلڈپریشر140/90 تھا، مریم نوازسے گزارش ہے کہ قوم کو گمراہ نہ کیا جائے، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے آج انڈے، آلو گوشت، سبزی، چاول کھائے، نوازشریف کوآج دانت میں تکلیف ہوئی، تو ڈنٹل سرجن کو جیل بھیجا، نواز شریف کو کوئی تکلیف ہے، توکسی اسپتال میں علاج کراسکتے ہیں، نواز شریف نے گردے کی تکلیف پر بھی کسی ڈاکٹر کو نہیں بتایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cvzzwg
0 comments: