
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچن میں استعمال ہونے والے پولی ایسٹر کے دستانے بیکٹیریا کی ایسی آماجگاہ ہوتے ہیں کہ ان پر ٹوائلٹ کی سیٹ سے بھی زیادہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو خطرناک انفیکشنز اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس تحقیق میں سینکڑوں گھروں اور ہوٹلوں کے کچن میں استعمال ہونے والے دستانوں پر بیکٹیریا کی موجودگی کے ٹیسٹ کیے اور ٹوائلٹ کی سیٹ پر موجود بیکٹیریا کی تعداد سے ان کا موازنہ کیا۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ”ان دستانوں پر اوسطاً 1ہزار سے زائد قسم کے بیکٹیریا موجود تھے جبکہ ان کے برعکس ٹوائلٹ سیٹوں پر یہ شرح صرف 220 تھی۔
صحت و صفائی کی ماہر ڈاکٹر سیلی بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ ”یہ دستانے زیادہ تر سنتھیٹک فائبر سے بنائے جاتے ہیں جنہیں پہننے سے ہاتھوں میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، جوان دستانوں کو بیکٹیریا کی پرورش کے لیے بہترین جگہ بنا دیتا ہے۔
پشم، چمڑے اور اون سے بنائے جانے والے دستانوں میں بھی بہت زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں تاہم سنتھیٹک فائبر کے دستانے اس حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YewNEZ
0 comments: