Thursday, March 7, 2019

کراچی میں خواتین میٹر ریڈرز تعینات

کراچی میں خواتین میٹر ریڈرز تعینات
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے پہلی مرتبہ خواتین کو میٹر ریڈنگ کے لیے ملازمت پر رکھ لیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے یہ اقدام خواتین کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے کیا گیا۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک نے ان خواتین پر مشتمل ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ کے الیکٹرک نے لکھا ہے کہ کمپنی کی پہلی میٹر ریڈرز خواتین نے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو خواتین نا کر سکتیں ہوں۔

کے الیکٹرک میں ایک خاتون میٹر ڈیٹا کی دیکھ بحال کے حوالے سے فرائض انجام دے رہی ہیں جو کہ اپنے کام سے بہت خوش ہے۔ ان خواتین کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔

خواتین کا یہ پہلا گروپ کراچی کے علاقے لیاری میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H2gwxD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times