Tuesday, March 26, 2019

خلیجی ریاستوں نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا

خلیجی ریاستوں نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا
خلیج کی عرب ریاستوں نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

سعودی عرب، بحرین ،قطر اور کویت نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن عمل اور علاقائی استحکام متاثر ہوگا۔ امریکہ کے تمام علاقائی اتحادیوں نے جہاں امریکی فوجی موجود ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 1981 میں ہتھیائے گئے علاقے کو تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مقبوضہ عرب علاقہ ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے امریکی اعلان کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانونی کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔کویت اور بحرین نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ قطر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں کا قبضہ ختم کردے اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیریک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی علاقہ قرار دینے کے فیصلے کے باوجود اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گولان کی پہاریوں پر قبضہ کیا اور 1981 میں اس کو اپنے ملک میں شامل کرلیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FDBtgp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times